• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا گیا ہے ۔

احمد علی اکبر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار آ ج کل نجی چینل پر نشر ہونے والے اپنے ایک ڈرامے میں بہترین اداکاری کے سبب سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں۔

ایسے میں اُن کے مداح اور فالوورز اُن کی ذاتی زندگی سمیت شادی سے متعلق بھی جاننے کا شوق رکھتے ہیں۔


احمد علی اکبر تاحال غیر شادی شدہ ہیں جبکہ ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی کوئی مل جائے گا وہ شادی کر لیں گے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید