• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشیک نے ’باب بسواس‘ کو ’کہانی‘ سے بہتر قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی آنے والی فلم باب بسواس کو اداکارہ ودیا بالن کی فلم کہانی سے بہتر قرار دے دیا۔ 

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی فلم ’باب بسواس‘ میں باب بسواس کا کردار پہلے ودیا بالن کی فلم کہانی میں ہی متعارف کروایا گیا تھا۔ 

تاہم اب موجودہ باب بسواس نے ماضی کے باب بسواس پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ 

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران پہلی مرتبہ فلم ’کہانی‘ دیکھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی فلم کی 80 فیصد شوٹنگ مکمل کرلی تھی اور فلم سے وقفہ لیا تھا تو اس وقت فیصلہ کیا تھا کہ وہ فلم کہانی دیکھیں گے۔ 

فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہماری فلم ’باب بسواس‘ فلم ’کہانی‘ سے بہتر ہے اور سجوئے (فلم کہانی کے ہدایتکار) سے بصد احترام یہ بات کہتا ہوں کہ ان کی بیٹی دیا (فلم باب بسواس کی ہدایتکار) کا کام بہتر ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید