• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

آسٹریلیا کے بڑے شہروں سڈنی، میلبورن اور کینبرا سمیت تقریباً 30 شہروں، قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہرین حکومت کی کورونا پابندیوں اور ملک میں کورونا ویکسینیشن لازمی ہونے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے آسٹریلیا میں اب تک دو لاکھ سے زائد کیسز اور تقریباً 2 ہزار اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید