برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے 2 کیس رپورٹ ہوگئے۔
وزیر صحت ساجد جاوید نے اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نوٹنگھم اور ایک چیلمسفورڈ میں رپورٹ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد نے حال ہی میں جنوبی افریقا کا سفر کیا تھا، متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کرکے کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا میں ظاہر ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کا جرمنی میں پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔
جرمن حکام کے مطابق گذشتہ روز جنوبی افریقا سے آنے والے مسافر میں اومی کرون کی علامات پائی گئیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو آئسولیٹ کر کے وائرس کی تشخیص کی جارہی ہے۔