• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سوریا ونشی‘ کے مقابلے میں ’انتم‘ کی پہلے روز کمائی کتنی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سلمان خان کی نئی فلم ’انتم‘ باکس آفس پر پہلے روز اکشے کمار کی سوریا ونشی کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہی ہے، ریلیز کے پہلے روز انتم صرف سوا 4 سے ساڑھے 4 کروڑ کماسکی۔

باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتم نے پہلے دن 4 کروڑ 25 لاکھ سے 4 کروڑ 50 لاکھ کمائے ہیں۔ 

تاہم اس کے علاوہ یہ امید کی جارہی ہے کہ فلم ہفتے اور اتوار کو اس سے بھی زیادہ کمائے گی۔ 

دوسری جانب سوریاونشی کی پہلے دن کی کمائی انتم کی کمائی سے کہیں زیادہ ہے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق سوریا ونشی نے ریلیز کے پہلے ہی روز 26 کروڑ 29 لاکھ روپے کمائے تھے۔ 

فلم انتم میں سلمان خان اور ان کے بہنوئی ایوش شرما نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

تازہ ترین