• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے والد سلیم خان کترینہ کی شادی کی خبروں پر بول پڑے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے والد، فلم نگار سلیم خان نے اپنے بیٹے کی قریبی دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سلیم خان سےجب یہ پوچھا گیاکہ وہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بارے میں کیا کہیں گےتو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ’وہ اس پر کیا کہیں، میڈیا کے پاس بات کرنے کے لیےصرف ایسے ہی مسائل رہ گئے ہیں‘۔

خیال رہے کہ ابھی تک شادی کے بارے میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کوئی دعوت نامہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی کی جانب سے میڈیا کو اپنی شادی سےحتی الامکان دور رکھا جارہا ہے۔

جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکے‘ کی رسم دیوالی کے موقع پر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے روکے کی تقریب کا انعقاد ہدایتکار کبیرخان کے گھر پر ہوا تھا۔

یہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل، اپنی شادی کی روایتی تقریبات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔ 

تازہ ترین