• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے مابین منگل کو مارجن معاہدے پر دستخط ہونگے

اسلام آباد(حنیف خالد)پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن اور وفاقی حکومت کے درمیان منگل تیس نومبر کو معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی اس معاہدے میں یہ بات لکھی جائے گی کہ معاہدہ اس تاریخ کو نافذ العمل ہوگا موجودہ سال پٹرول پر فی لیٹر 99پیسےاورڈیزل پر فی لیٹر90پیسے اضافہ کیا جائے گا آج کل پٹرول پر فی لیٹر2روپے 90پیسے اورڈیزل پر بھی فی لیٹر2روپے 90پیسے کاکمیشن پٹرول پمپ مالکان کو مل رہا ہے مگر اس کا تعین 20سال پہلے ہوا تھا۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق کل پیر کووفاقی حکومت نےپاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان اورنائب صدر راجہ وسیم اوران کے رفقا کو اگلے روز منگل کو وزارت پٹرولیم میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔

ملک بھر سے سے مزید