• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین کروڑ کی چوری، سٹریٹ کرائم،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی تین گاڑیاں، چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔نعیم اعجاز نے تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد میرے دفتر کے تالے توڑکر تین کروڑ 10 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیونتھ روڈپردوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرراحیل سہیل سے 9ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپردونامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد انس کی دکان کے کاونٹر سے 35ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ خرم کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار حمزہ حسین سے موبائل اور 15ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں میں عامر شہزاد کے گھرتین مسلح اشخاص داخل ہوئے جواس کی بیوی اور بیٹے کو ایک کمرے میں بندکرکے ساڑھے چارلاکھ روپے، سونا مالیتی 2لاکھ 45ہزار روپے اور دو موبائل لے کرفرارہوگئے ۔تھانہ سٹی کے علاقہ لیاقت روڈپر دونامعلوم موٹرسائیکل سوار علی رضا اور عبدالحبان سے2 موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ فوارہ چوک میں محمد ابو بکر کی جیب سے موبائل نکال لیاگیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کامران سے موبائل چھین کر لے گیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ آریہ محلہ میں پی ٹی سی ایل کی کیبل تار نامعلوم چور کاٹ کر لے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ راول روڈپر کاشف علی کے 44 ہزارروپے چوری ہوگئے ۔تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں سرمد کے موٹربائیک سے نامعلوم چوربیگ چوری کرکے لے گیاجس میںآئی پیڈ مالیتی80ہزار روپے تھا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں شاہ نذر کاموبائل،بی بلاک میں دانش کے رہائشی فلیٹ سے 2 موبائل ،کمرشل مارکیٹ میں اسد جنید کی گاڑی میں سے سے 20ہزار روپے ، ڈبل روڈپر محمد مقیم کے کمرے میں سے 2 موبائل چوری ہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار ذیشان کاموبائل، رحمان آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار فیاض سے موبائل چھین کرلے گئے۔ بی بلاک میں سکول آفس کے تالے توڑ کر نامعلوم چور2 موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں محمد ارشد کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا، مسلم ٹاؤن میں نامعلوم لڑکا ارم اعظم کاپرس چھین کرفرارہوگیا جس میں موبائل اور18ہزار روپے تھے، ڈھوک پراچہ میں نامعلوم چور اکرام کے گھرکاتالہ کاٹ کر65ہزارروپے،حاجی چوک میں محمد توقیر کے گھر سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ قاسم آبادمیں عبد الستار کے گھرسے موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں کاشف علی کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ کمال آبادمیں تیمورحیدر کے گھرسے نامعلوم چورسونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کے علاقہ502 پارک میں نامعلوم عورت عاطف سلطان کاموبائل، تلسہ روڈپر اسفند یار خان کے کمرے سے نامعلوم چور ساڑھے چارلاکھ روپے اورضروری کاغذات چوری کرکے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹیکسلاچوک میں سیدہ رحمیہ فاطمہ کی گاڑی سے موبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں احمد نواز کے کمرے کا تالہ توڑکرنامعلوم چور50ہزار روپے ، انوارچوک میں پیپردینے کے دوران محمد جوادالحسن کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں گلستان خان کی سکریپ کی دکان سے نامعلوم چورسامان چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار شہریار علی کاموبائل چھین کرلے گئے۔ تھانہ کوہسار پولیس کو طلال حسین نےبتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار بلیوایریا مارکیٹ میں مجھ سے فون مالیتی دو لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ، تھانہ کورال پولیس کو محمد وسیم نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد غوری ٹاؤن فیز2میں میرے گھر میں داخل ہو ئے جو گن پوائنٹ پر طلائی زیورات اور دیگر سامان کل مالیتی دس لاکھ 30ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ۔بلال ارشاد نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد میرے دفتر سے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کل مالیتی 23ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔
اسلام آباد سے مزید