• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ ،شہر کے بیشترسکول بندرہے،احکامات کی خلاف ورزی پر2کوشوکاز

لاہور(خبر نگار) سموگ کے پیش نظر تعلیمی ادارے گزشتہ روز پہلے دن بند رہے جبکہ زیادہ تر سکول ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے نہ کھلے۔ سکولوں کو بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر آئندہ 15 جنوری تک 3 روز بند رکھنے کے نوٹی فکشن پر عملدرآمد کاپہلا روز تھا۔ پرائیویٹ سکول تین روز ہفتہ ، اتوار ، پیر کے روز بند رہیں گے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹی فکشن پر اعتراض بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ طلبہ نے کہا ہےکہ کیا سموگ صرف انہی تین روز زیادہ ہوتی ہے،چھٹیوں کے باعث تعلیمی حرج بہت زیادہ ہو رہا،تاہم اس بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر سموگ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا تو چھٹیوں میں توسیع بھی ہو سکتی ہے سکولوں کی بندش کے فیصلے کی خلاف ورزی پر صدر کینٹ اور چوہدری کالونی شاہدرہ میں 2سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے، انکوائری کیلئے 29 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔
تازہ ترین