• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزی کی وضاحت کی جائے،سٹاک کاہوناضروری ہے،فرٹیلائزر ایسوسی ایشن

لاہور(سپیشل رپورٹر) آل پاکستان فرٹیلائزڈیلر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ غلام احمد،گروپ لیڈر ندیم یٰسین،شیخ ارشد،عبدالکریم،خواجہ اظہر احمد نے وفاقی چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جرمانے،گودام سیل کرنا سمیت دیگر محکمانہ کارروائیاں کاروباری مشکلات کا سبب بن رہی ہیں،گندم کی کاشت کیلئے کھاد کی اشد ضرورت ہے،کھاد ڈیلروں کو ہراساں کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،ہمارا موقف رہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی وضاحت کی جائے، کسانوں کو بروقت کھاد کی فراہمی کیلئے سٹاک کا ہونا ضروری ہے،کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے لفظ”ہورڈنگ“ کی پیشہ وارانہ وضاحت ضروری ہے،ارباب اختیار اپنی عدم توجہ کا ملبہ کھاد ڈیلروں پر نہ ڈالیں،کھاد ڈیلر ز مقرر کردہ نرخ پر کھاد فروخت کر رہے ہیں،کھاد ڈیلرز کو بلا جواز تنگ نہ کیا جائے ۔
تازہ ترین