• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، امیر مقام

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے فنڈنگ کرنے والوں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دیدی گئی ہے ۔ آٹے، چینی، پٹرول بحران میں عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے بی آر ٹی بلین ٹریز مہنگائی فرنس آئیل کی خریداری اورکورونا فنڈنگ میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرنے کی بجائے این آر او دے دیا گیا ہے کرکٹ کی آمدنی سے بنی گالہ میں کئی ایکڑ رقبہ پر کوٹھی نہیں بنائی جا سکتی۔ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا اور اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کوعوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انجینئر امیر مقام نے پارٹی عہدیدارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے اپنی چوری چھپانے کے لئے چور چور کا شور مچایا جارہا تھا لیکن حکمرانوں کی اربوں رپوے کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جانے پر حکمران بے نقاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے قومی مجرموں کا احتساب کرنے کی بجائے سرپرستی کی جا رہی ہے۔
پشاور سے مزید