• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت کی سزاءپانے والے ملزم کی اپیل پر سزاءکالعدم قرار

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کی سزاءپانے والے ملزم کی اپیل پر سزاءکالعدم قراردیتے ہوئے کیس کو دوبارہ ٹرائل کورٹ ریمانڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ چیف جسٹس قیصررشید خان کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے ملزم شاہد زمان کی اپیل پر سماعت کی ، دوران سماعت انکے وکیل دانیال خان چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2014میں تھانہ کالو خان صوابی کی حدود میں رحمان اللہ نامی شخص کو لین دین کے تنازعے پر قتل کردیا تھا جسکے بعد ملزم کو مقامی عدالت نے 2018میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاءسنائی ،ملزم نے سزاءکےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے بعض اہم نقاط کو نظرانداز کیا ہے لہذا ملزم کی سزاءکالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی۔ فاضل بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد سزاءکالعدم قراردیتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ مقدمے کی دوبارہ سماعت کرتے ہوئے دوماہ کے اندر فیصلہ کرے۔
تازہ ترین