• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،نجی سکول کے اندرفائرنگ اور خاتون کو زخمی کرنے پر 5ملزمان گرفتار

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور عالمگیر شاہ نے بھانہ ماڑی میں نجی اسکول کے اندر فائرنگ کرنے اور خاتون کو زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد 5ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی جسکے بعدپانچوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا،مدعی مقدمہ کیجانب سے راحت خان نحقی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم باپ بیٹے نواز اور عمران ولد نواز سمیت ابرابر، الطاف اور فضل ربی نے کوہاٹ روڈ پر واقع ایک نجی اسکول میں زبردستی داخل ہوگئے تھے اوروہاں پر فائرنگ کی جس سے لگ کر ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔ وجہ عناد یہ تھی کہ زخمی خاتون کی بہن نے رشتے سے انکار کردیا تھا، راحت خان نحقی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ 29اکتوبر 2021کو پیش آیا تھا جبکہ اسوقت بچے بھی سکول میں موجود تھے۔ملزمان نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ خوف وہراس پھیلانے کی بھی کوشش کی ۔ دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی بی بی اے منظور نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیاہے۔
تازہ ترین