کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف، موسم خشک، رات سرد اور صبح کے اوقات میں کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 5 سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔