• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کسان احتجاج میں ہلاک افراد کی یاد میں ممبئی میں ریلی نکالنے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے کسان آج ممبئی میں ریلی نکالیں گے، یہ ریلی زرعی قوانین کیخلاف ایک سال تک جاری رہنے والے احتجاج میں اب تک ہلاک ہونے والے کسانوں کی یاد میں نکالی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلی میں 50 ہزار تک کسانوں کی شرکت متوقع ہے۔ 

کسانوں کی نمائندہ تنظیم بھارتیہ کسان یونین کا کہنا ہے کہ کسانوں کی ایک میٹنگ میں کسانوں کے مسائل اور مطالبات سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

بھارتی پارلیمنٹ کے موسم سرما کے سیشن کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، بھارتی حکومت تین متنازع زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا بل سیشن کے پہلے دن پیش کرنے کا کہہ چکی ہے۔

توقع ہے کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کل ایوان زیریں میں بل پیش کریں گے۔

تازہ ترین