• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

کورونا ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر سندھ میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کو لازمی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویکسی نیشن کی دونوں خوراک لگوانے والوں کو فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی ہانگ کانگ اور چھ افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، پاکستان کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کو پہلے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون‘ نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے۔

ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے وائرس اومی کرون نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیئم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ چکا ہے۔

تازہ ترین