• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل وان نے نسل پرستانہ ریمارکس پر عظیم سے معافی مانگ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ لی ہے کہتے ہیں کہ وہ عظیم رفیق کو پہنچنے والی تکلیف پر معافی مانگتے ہیں۔ بر طانوی نشریاتی ادارے نے انہیں اپنی ٹیم سے فارغ کردیا ہے۔ بر طانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مائیکل وان اس بات پر قائم ہیں کہ انھوں نے یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے اس طرح کی کوئی گفتگو نہیں کی تھی لیکن انھوں نے ماضی میں کی گئی ٹویٹس کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس سے بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔ ایک کھلاڑی کو ان ساری چیزوں سے گزرنا پڑا اور اتنا کچھ سہنا پڑا،مجھے ایک طریقے سے اس کی کچھ ذمہ داری قبول کرنی چاہیے کیونکہ میں 18 سال تک یارکشائر کرکٹ کلب کے ساتھ وابستہ رہا۔ اگر میں اس تکلیف کا کسی بھی طریقے سے ذمہ دار ہوں تو میں معافی مانگتا ہوں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے کسی بھی قسم کی نسل پرستانہ گفتگو کی تھی تو ان کا جواب نفی میں تھا ۔

تازہ ترین