بریڈفورڈ کی جامع مسجد میں مردوں کی ورزش کلاس کی ویڈیو وائرل
برطانیہ میں بریڈفورڈ کی جامع عثمانیہ مسجد ہیٹن روڈ میں قائم مردوں کے لیے جسمانی ورزش کلاس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مسجد انتظامیہ کے مطابق یہ ویڈیو ٹک ٹاک اور فیس بک پر دو ملین سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے، جس پر عالمی سطح پر حیرت انگیز ردِعمل سامنے آیا ہے۔