• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پابندیوں کا فیصلہ نئے ویرینٹ کی مکمل معلومات آنے پر ہوگا، نوشین حامد

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث پابندیوں کا فیصلہ وائرس کی مکمل معلومات آنے پر ہی ہوسکے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان نے کئی افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اومی کرون وائرس سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ نیا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

نوشین حامد نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون پر ابھی تحقیق جاری ہے۔

تازہ ترین