• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز پشاور میں شروع، 5 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک


خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز پشاور میں شروع ہوگئے، ایونٹ میں صوبے بھر سے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں انڈر 21 گیمز کا آغاز ہوگیا، 10 مختلف کھیلوں میں صوبے بھر سے 5 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

انڈر 21 گیمز میں جوڈو، کراٹے، تیکوانڈو، ووشو، جمناسٹک، ویٹ لیفٹنگ، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی اور باسکٹ بال شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق 3 ارب روپے کی لاگت سے ویلیج کونسل کی سطح پر اسٹیڈیم تعمیر کر رہے ہیں، جس سے کھیلوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے دوران اسپورٹس کمپلیکس میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا 4 دسمبر کو فائنل مقابلے ہوں گے۔

تازہ ترین