• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلوں اور سبزیوں پر نقش ونگار بنانے کا ماہر جاپانی فنکار

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

جاپان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ گاکو اپنی مخصوص مہارت سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ دراصل وہ ایک نہایت ہی پیچیدہ قسم کی فنی مہارت کے حامل ہیں اور وہ پھلوں پر کچھ اس طرح کے نقش و نگار بناتے ہیں کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

وہ ایک پین پر لگے تیز اور نوکدار چاقو جیسے باریک اوزار کے استعمال کے ساتھ انتہائی صبر سے اپنا کام کرتے ہیں اور ہر قسم کے پھلوں پر عارضی یا وقتی آرٹ ورک تخلیق کرتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

وہ روایتی جاپانی کھانے کی اشیا پر بنائے جانے والے آرٹ موکیمونو سے خاصے متاثر ہیں اور گروسری اسٹور سے پھل اور سبزیاں خرید کر ان پر دلچسپ اور جاذب نظر نقش ونگار بناتے ہیں۔ 

مختلف قسم کا یہ آرٹ جو کہ جیومیٹریکل ڈیزائن سے لیکر روایتی آرٹ اور علامتوں پر مبنی ہوتے ہیں جن میں بعض اوقات جانوروں کے ماڈلز بھی ہوتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اس حیران کن فن کی تخلیق میں جہاں ان کی مہارت اور صبر شامل ہے وہیں انکی متاثر کن تیز رفتاری بھی بہت اہم ہے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ عمل تکسید کے باعث یہ سبزیاں اور فروٹ اپنی شکل تبدیل کرنے لگتی ہیں تو وہ اپنی تیزی کے باعث وقت سے نبرد آزما ہوکر یہ کام کرتے ہیں تاکہ انکا آرٹ ورک خراب نہ ہوجائے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اسی لیے وہ سیب یا دیگر پروڈکٹ پر چند منٹوں میں اپنا کام پورا کرلیتے ہیں اور اتنا وقت ہوتا ہے کہ ان کی تصویر لی جاسکے۔



تازہ ترین