• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ پر خاتون کے شوہر کی جگہ چیئرمین نادرا کا نام


سپریم کورٹ میں انچارج شکر گڑھ نادرا کی برطرفی کے خلاف اپیل میں وکیل نادرا نے بتایا کہ پروین اختر نامی خاتون شناختی کارڈ تبدیل کروانے نادرا مرکز آئی، خاتون کے شوہر کا نام ارشاد احمد ہے لیکن لکھا عثمان یوسف مبین گیا، عثمان یوسف مبین اُس وقت نادرا کے چیئرمین تھے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا یہ تو سیدھی سیدھی شرارت کی گئی ہے۔

شکر گڑھ کی رہائشی خاتون کی شناختی کارڈ تبدیلی میں چئیرمین نادرا کا نام لکھا گیا۔

سپریم کورٹ میں نادرا سینٹر شکر گڑھ کے انچارج محمد بوٹا کی برطرفی کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار محمد بوٹا نے کہا جس خاتون نے غلط انٹری کی اسے ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ یہ تو سیدھی سیدھی شرارت کی گئی ہے، کیسے ممکن ہے کہ ڈیٹا انٹری میں اس قسم کی غلطی ہوجائے؟ بطور انچارج آپ کی ذمہ داری تھی کہ ڈیٹا کا جائزہ لیتے۔

محمد بوٹا نے کہا انکوائری ہوتی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاتا، شناختی کارڈ پر دستخط چیئرمین نادرا کے بھی ہوتے ہیں، اگر بطور انچارج میں ذمہ دار ہوں حتمی منظوری دینے والے تو چیئرمین نادرا کیسے نہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ بغیر انکوائری شوکاز دےکر برطرف کر دیا گیا، عثمان مبین کے نام سے بعد میں ابھی انٹری ہوئی لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔

عدالت نے نادرا سینٹر شکر گڑھ کے انچارج محمد بوٹا کی برطرفی کےخلاف اپیل خارج کر دی۔

تازہ ترین