• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس ریگولرائز کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ، ذرائع


سندھ میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے  معاملے پر حکومت  کی جانب سے خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس ریگولرائز کرنے کے لئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے قانونی ماہرین نے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا، آرڈیننس سے خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس کو ایک مرتبہ ہی ریگولرائز کیاجا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ڈیننس کے ذریعے ایک مقررہ مدت تک بنائی گئی غیر تجارتی تعمیرات کو قانونی تحفظ دیاجائے گا، آرڈیننس کے ذریعے سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس گورنر کو بھیجا جائے گا، گورنر سندھ کی منظوری کی صورت میں آرڈیننس نافذالعمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی رہائشی عمارات جن کے خالی کروانے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہو کو بعض شرائط و جرمانے کے ساتھ ریگولرائز کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین