• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان


جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر بھر کے بڑے چوراہوں پر احتجاجی ریلیاں اور 15 دسمبر کو لانگ مارچ اور اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ترمیمی آئینی بل کو مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ایسے بلز کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بول رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کی تجاویز پر عمل کررہے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی آئینی بل کے خلاف دھرنے، یوم سیاہ، کراچی بچاؤ مارچ اور اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مقامی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کو سندھ حکومت کے تابع کرنے کی مذمت کی۔

قومی خبریں سے مزید