• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوردوارہ کرتارپور میں ماڈلنگ، وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم

لاہور (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور اس واقعہ سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔

تازہ ترین