• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بچہ پروگرام میں کام کرنیوالے ملازمین کی جگہ نئی بھرتی کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا ماں بچہ صحت پروگرام میں کام کرنے والے ملازمین کی جگہ نئی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ، ملازمین کو صرف 31 دسمبر تک کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی ہے ۔ قائم مقام پراجیکٹ ڈائریکٹر ماں بچہ صحت پروگرام کی طر ف سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے کہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں ہو گی ۔ان کی جگہ نئی بھرتیاں کی جائیں گے، فیصلے پر ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین