• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص گروہ شعبہ صحت کو یرغمال بنانا چاہتا ہے،بلوچ ڈاکٹر فورم

کوئٹہ (آن لائن )بلوچ ڈاکٹر فورم کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک آرگنائزیشن کا ایک مخصوص گروہ صحت کے شعبے کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہاہے، دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے کچھ مطالبات کو پورے کرنے کے لئے تما م ڈاکٹرز کمیونٹی کا نام استعمال کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ شیخ زاہد ہسپتال میں پی جی ایم آئی کی منتقلی پورے شعبہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے ، پی جی ایم آئی کو صرف ایک اسپتال تک محدود کرنا دوسرے اسپتالوں کو فنکشنل کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے ، ہمیں محدود ہونے کے بجائے پورے شعبہ صحت کے فائدے میں ہونے والے فیصلوں کی مخالفت کے بجائے ان فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹروں کے انتخاب کرنے کا پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ موجود ہے جس میں اہل ڈاکٹروں کا انتخاب کیا جاتا ہے ، ڈویژن اور اضلاع کے کوٹہ کا مکینزم موجود ہے، صرف ایک ڈاکٹر گروہ کی زور زبردستی سے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے پر زور دینے کا اقدام پورے بلوچستان کے آنے والے نوجوان ڈاکٹروں سے زیادتی ہوگی جس کی ہم کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شعبہ صحت کے بہتری کے لئے ہمیں مل کر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور ہم شعبہ صحت کی بہتری کے لیے یکجا ہوکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید