اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف ’نو کمنٹ‘ کہا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سے صحافیوں نے مسلسل سوالات کیئے۔
رانا شمیم نے کہا کہ میں یہاں کوئی جواب نہیں دوں گا، صرف کورٹ میں جواب دوں گا۔
صحافیوں کے تمام سوالات کے جواب میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم ’نو کمنٹ‘ کہہ کر چلے گئے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیانِ حلفی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران گلت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اوریجنل بیانِ حلفی کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت رانا شمیم کو 5 روز دے رہی ہے کہ وہ اپنا جواب جمع کرائیں۔