• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹوئٹر کے نئے سی ای او بن گئے ہیں۔

ٹوئٹر کے نئے سی ای او کے طور پر منتخب کیے جانے کے بعد پراگ اگروال نے سابق سی ای او جیک ڈورسے اور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 10 سال پہلے اس کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں بہت سے اتار چڑھاؤ، چیلنجز، کامیابیاں اور غلطیاں دیکھی ہیں، لیکن پھر بھی ٹوئٹر کے حیرت انگیز اثرات اور اس کی مسلسل ترقی دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جیک ڈورسے 2022 میں اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس تک اپنی مدت بطور بورڈ ممبر مکمل کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔

پیراگ اگروال کو جب ٹوئٹر کا سی ای او بنایا گیا تو ان کا نام اور ’ٹوئٹر سی ای او‘ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہے۔

تازہ ترین