• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر: 7 ارب کے 650 فلٹر پلانٹس بند، فنڈ مختص، بحال نہ ہوسکے


صحرائے تھر میں میٹھے پانی کی فراہمی کے بیشتر فلٹر پلانٹس کے بند ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

تھر میں 2014ء میں میٹھے پانی کے 650 فلٹر پلانٹس 7 ارب روپے کی لاگت سے لگائے گئے تھے۔

صحرائے تھر میں یہ فلٹر پلانٹ صرف ایک ہی سال بحال رہ سکے، رواں سال بھی ان کی بحالی کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

فنڈز رکھے جانے کے باوجود تھر کے باسیوں کو تاحال میٹھا پانی نہیں مل سکا ہے جبکہ ان کو چلانے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے تنخواہیں بھی بند ہیں۔

تازہ ترین