کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیاجس میں بڑی تعداد میں نرسوں نے شرکت کی ۔ نرسوں نے اسپتالوں میں وارڈوں کا بائیکاٹ کیا ۔
صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر تقرری کی منظوری دی۔
امریکی سینٹ کام نے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کے لانڈری والے حصے میں آگ لگی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو معمولی قرار دیا اور کہا کہ امریکا تیل کی قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا۔۔
اس سوال پر کہ انہیں شو سے کیوں نکالا گیا؟ جسویر نے کہا اچانک مجھے آفس بلا کر کہا گیا کہ میرا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے بدھ کے روز قطر پر 9 بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، قطری دفاعی نظام نے 8 بلیسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا، ایک میزائل غیرگنجان علاقہ میں گرا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا، میں گونگا بہرا یا ڈمی گورنر نہیں تھا نہ رہنا چاہتا ہوں۔
اب چھ ماہ بعد ان کی اہلیہ گریما سائقیا گرگ نے ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ زوبین کو زندگی میں صرف ایک خوف تھا۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مقیم اوور سیز پاکستانی ریاست پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو دیار غیر میں اپنے کردار اور محنت کے ذریعے وطن کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔
رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ کی بندش پر مسلم ممالک نے اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے۔
اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کشیدگی اور جنگ کو بڑھا رہی ہے اور اگر یہ اڈے برقرار رہے تو ان پر حملوں کا خطرہ موجود ہوگا۔
پشاور قونصل خانے کی بندش سے سالانہ تقریباً 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان میں امریکی قومی مفادات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت پر اس کا منفی اثر نہیں پڑے گا۔
وزیر میری ٹائم جنید چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے پاکستانی جہازوں کی حفاظتی راہداری دینےکی بات کی جائے۔