• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر علوی آج جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ایکٹ ) بل پر دستخط کرینگے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج (بدھ کو) صحافیوں کے تحفظ اور آزادانہ صحافت کے فروغ کے حامل جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ایکٹ ) بل2021پر دستخط کریں گے جس سے یہ باضابطہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔ اس سلسلہ میں بل پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے 8 نومبر 2021 اورسینیٹ نے 19 نومبر 2021کو صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ (ایکٹ ) بل 2021 کی منظوری دی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید