• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سال کی بلند ترین سطح پر، ماہانہ 11.5 فیصد ہوگئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ملک میں مہنگائی سال کی بلندترین سطح پر، نومبر میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.5فیصد ہوگئی جو اکتوبر میں 9.2فیصد تھی جبکہ نومبر 2020میں 8.3فیصد تھی

شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 12فیصد اور دیہی علاقوں میں 10.9فیصد رہی ،ٹماٹر،گھی ،خوردنی تیل،چاول، پھل ،سبزیاں ، انڈے،گوشت، دودھ ،چینی ، مچھلی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا، پیازمیں 7.97 فیصد ،مرغی 4.34 ،دال مونگ 0.69 اور دال مونگ کی قیمتوں میں 0.69فیصدکمی ریکارڈکی گئی

پاکستان بیورو آف شماریات کے کنزیومر پرائس انڈکس کی جنگ کوملنےوالی دستاویزات کے مطابق اشیائے خوردونوش میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 11.9فیصد اور دیہی علاقوں میں 8.6فیصد اضافہ ہوا، نان فوڈ اشیا ء میں شہری علاقوں میں 12فیصد اور دیہی علاقوں میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، احساس اعشاریوں کے مطابق ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 18.1فیصد رہی اور ہول سیلز پرائس انڈکس کے مطابق مہنگائی کی شرح 27فیصد اضافہ ہوا

کنزیومر پرائس انڈکس کے مطابق نومبر میں ٹماٹر 131.64 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 10.87فیصد،خوردنی تیل 9.71 فیصد ، سبزیاں110.46فیصد ، انڈے10.19فیصد اورگوشت 2.63 فیصد مہنگا ہوا، نومبرمیں تازہ دودھ 2.33 چینی 1.43 فیصد ، مچھلی 1.90فیصد، چاول 1.73فیصد پھل 4.37فیصد ، شہد 5.61فیصد ، مہنگا ہوا ، ادویات کی قیمتوں میں 1.63 فیصد، قالین 3.61فیصد ، موٹر ایندھن 8.40فیصد ، لانڈری 16.16فیصد اضافہ ہوا، ماہانہ بنیاد پر بجلی 8.32 فیصد ،تعمیراتی سامان 1.99 فیصد مہنگا ہوا، جو اشیا ء سستی ہوئیں ان میں پیاز 7.97 فیصد مرغی 4.34 ،دال مونگ 0.69 فیصد اور دال مونگ 0.69فیصد سستی ہوئی

سالانہ بنیادوں پر جن اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں گھی 58.29فیصد ، سرسوں کاتیل 56.96فیصد ، خوردنی تیل 53.59فیصد، دال مسور22.38فیصد ، پھل 21.67فیصد ، گوشت 20.2فیصد ، آٹا19فیصد، دال چنا 14.69فیصد ، دودھ 11.71فیصد ، سبزیاں 10.97فیصد ، مکھن 10.83فیصد ، گندم 10.26فیصد مہنگی ہوئی، بجلی 47.87فیصد ، موٹر فیول 40.81فیصد ، لانڈری 21.17فیصد ، جوتے16.20فیصد ، واشنگ سوپ، ڈیٹرجنٹ اور ماچس14.41فیصد ، موٹر ایسسریز 13.99فیصد اور ادویات کی قیمتوں میں 11.76فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پیاز37.68فیصد ، دال مونگ 27فیصد اور آلو کی قیمت میں 17.66فیصد کمی ہوئی۔

تازہ ترین