• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، آغا سراج درانی کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری میں آغا سراج درانی و دیگر کی دس دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ میں بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کا کہاں ہیں؟ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ ضمانت کی درخواست میں ملزمان کو پیش ہونا لازمی ہوتا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ آغا سراج درانی کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر ہوچکی۔

تازہ ترین