• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی وباء کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت  ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 دن کے لئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی آج صبح پاکستان پہنچی ہے، مقامی ہوٹل میں 27 افراد بشمول کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس دوران تمام افراد کے پی سی آر اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے، 3 روز کے بعد عملہ اور کھلاڑی گھر جا سکیں گے۔

تازہ ترین