• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، وکیل کی درخواست دائر


نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں ملزم کا میڈیکل کروانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

نور مقدم قتل کیس میں مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے درخواست دی ہے کہ مرکزی ملزم ذہنی مریض ہے، اس کا میڈیکل کرایا جائے۔

ایڈوکیٹ شاہ خاور کا کہنا ہے کہ ظاہر جعفر کے وکیل نے درخواست دی ہے کہ ظاہر جعفر پاگل ہے، ظاہر جعفر کئی بار عدالت میں بھی بول چکے ہیں جس پر انہیں عدالت سے نکالا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ شاہ خاور کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے درخواست میں لکھا ہے کہ ظاہر جعفر کے ذہنی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا جائے، ظاہر جعفر کو شاید کہا گیا ہے کہ وہ پاگلوں والی حرکتیں کرے۔

ایڈوکیٹ شاہ خاور کا عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر عدالت کسی کو پاگل کہہ دے تو ٹرائل معطل رہتا ہے، ظاہر جعفر کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست باقاعدہ پلاننگ لگ رہی ہے۔

تازہ ترین