• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کورونا وائرس میں مبتلا

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مائیکل وان نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

سابق انگلش کپتان نے اپنا پیغام ایشز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا جانا مؤخر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں مائیکل وان نے کہا کہ مثبت کورونا ٹیسٹ کے باعث مجھے آسٹریلیا کے لیے اپنی پرواز اگلے ہفتے تک مؤخر کرنا پڑی ہے، جو مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم اس دوران میں برسبین میں چند دن بارش سے بچا رہوں گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان نے بیماری سے صحتیابی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ جب میں کچھ دن بعد وہاں پہنچوں گا تو دونوں ٹیموں سے مضبوط نہیں رہوں گا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید