• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کی ہیلز کے ساتھ موزے سوشل میڈیا پر ٹرولر کا موضوع

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دیپیکا پڈوکون ایک ایسی بولی وڈ اداکارہ ہیں جو ہمیشہ سے اپنےجدید انداز کے ملبوسات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ جبکہ دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ عموماً عجیب و غریب لباس پہنے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتے رہتے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کے فیشن سینس کا اثر اب دیپیکا پڈوکون پر بھی ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ان دنوں اداکارہ کا ایئرپورٹ لک زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیپیکا پڈوکون اوور سائز کی پرنٹ شدہ ڈینم جیکٹ اور ڈینم جینس پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بلیک کیٹن ہائی ہیلس کے ساتھ سفید موزے بھی پہنے ہوئے ہیں جو بالکل بھی مطابقت نہیں کھا رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کو دیپیکا کو ٹرول کرنے کے لیے موقع مل گیا۔ایک صارف نے سب سے دلچسپ کمینٹ کرتے ہوئے کہا کہ ʼآپ نے رنویر کے کپڑے پہن لئے کیا دی دی؟، دوسرے نے لکھاکہ سینڈل اور موزے بہت خراب لگ رہے ہیں۔انہیں ایک نئے اسٹائلسٹ کی ضرورت ہے۔ سچ پوچھیں تو دونوں میاں بیوی کو اس کی ضرورت ہے۔ براہ کرم ایسے فیشن کی پیروی نہ کریں، یہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ ایک صارف نے کمینٹ کیاکہ ʼدیپیکا کو ہیلز کے ساتھ موزے پہننا اسٹائل کیوں لگتا ہے؟ ایک نے کمینٹ کیاکہ ʼسینڈل کے ساتھ جرابیں بھیانک لگتی ہیں۔ ساتھ ہی ایک نے لکھاکہ ʼرنویر کا دیپیکا پر اثر ہو گیا ہے، اب لگتا ہے کہ ڈیزائنر بھی ان کا ایک ہی ہے۔

تازہ ترین