• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای وی ایم کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری

حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر ای وی ایم کی خریداری اور ڈیٹا سینٹر کے لیے 59 ارب روپے درکار ہیں۔

شبلی فراز کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے لیے حکومتی رابطہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ وزارت پارلیمانی امور میں سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی ووٹنگ آگاہی مہم وزارت خارجہ کے سپرد کی جائے گی۔

اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے فنڈ روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا، کابینہ میں اس پر صرف بات ہوئی تھی اور وہ بھی تب ہوئی جب وزیراعظم نماز پڑھنے گئے تھے۔

تازہ ترین