• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم (پ ر) برٹن آن ٹرنٹ کی جامع مسجد اہلحدیث کے امام و خطیب قاری فضل الرحمٰن طویل علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے۔ قاری فضل الرحمٰن خوش اخلاق، متواضع، منکسر المزاج اور مہمان نواز تھے، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ مولانا محمد ابراہیم میرپوری نے نماز جنازہ پڑھائی اور برٹن کے مسلم قبرستان میں تدفین کی گئی۔ قاری ذکاء اللہ سلیم، مسجد کے ذمہ دار اور منتظم محمد افراہیم، حافظ شریف اللہ شاہد، عجائب خان اور بہت سے دوست و احباب اور علماء کرام و اقارب شریک جنازہ تھے۔ مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی، مولانا شیر خان، جمیل احمد عمری، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور بہت سے احباب نے فون پر ان کے بچوں سے رابطہ کرکے دعائے مغفرت کی ہے۔

تازہ ترین