• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر تارکین وطن کا بحران برقرار ہے

برسلز (نیوز ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر تارکین وطن کا بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی غیرقانونی تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیٹویا کے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شدت یقیناً کمہوئی ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ بحران ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں عراق، یمن، شام، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش میں ہیں۔
تازہ ترین