• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا متحد ہوکر کورونا کیخلاف موثر طور پر لڑسکتی ہے، پیوٹن

ماسکو (اے ایف پی) روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کورونا وائرس کو روکنے کیلئے اس کیخلاف بننے والی ویکسینز کو باہمی طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا یہ مطالبہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرونکے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ روسی انویسمنٹ فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کورونا کیخلاف موثر طور پر لڑسکتے ہیں تاہم ایسا صرف باہمی تعاون سے ہی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون سے ان کی مراد ویکسینز اور ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس کو باہمی طور پر منظور کرنا، دنیا کے تمام خطوں کیلئے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانا اور کورونا کیخلاف نئی دوا کیلئے مل کر کام کرنا شامل ہے۔
تازہ ترین