• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے انکار ی روسی راہب کو ساڑھے 3 سال قید

ماسکو (اے ایف پی )روس میں فادر سرگی نامیایک راہب کو کورونا وائرس سے انکار کرنے کی پاداش میں ساڑھے 3سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق اس راہب کو گزشتہ روز یہ سزا سنائی گئی۔راہب نے گذشتہ برس اپنے درجنوں پیروکاروں کے ساتھ خود کو’مورچہ بند‘ کرلیا تھا۔روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے فادر سرگی (جن کا سیکولر نام نکولائی رومانوف ہے) کو خودکشی پر اکسانے، مذہبی عقائد کو مجروح کرنے کا مجرم پایا۔فادر سرگی کو گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین