• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر کے نئے سربراہ اگروال کی پرانی ٹوئٹ پر امریکا میں تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں ٹوئٹر کے نئے بھارتی نژاد سربراہ پراگ اگروال کو اپنی ایک پرانی ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا کرنا ہے، پراگ اگروال نے 2010 میں ایک ٹوئٹ کی جب وہ ٹوئٹر کے ملازم بھی نہیں تھے، ٹوئٹ میں انہوں نے امریکا میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کا مذاق اڑانے والے ایک مزاح نگار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’ اگر وہ مسلمانوں اور انتہا پسندوں کے درمیان امتیاز نہیں کریں گےتو پھر میں سفید فام لوگوں اور نسل پرستوں میں فرق کیوں کروں‘‘۔اس ٹوئٹ کی بنیاد پر امریکی ریاست کولوراڈو کے چوتھے کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرنے والے کین بک نے سوال اٹھایا ہے کہ صارفین ٹوئٹر کے نئے سی ای او کی غیر جانبداری پر کس طرح اعتماد کریںگے ۔

تازہ ترین