• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار برس میں 76 ارب کی ٹیکس چوری، 235 ارب کی جائیدادیں ضبط، ایف بی آر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں ایف بی آر حکام نے بریفنگ میں بتایا ہےکہ انسدادمنی لانڈرنگ قانون کے تحت گزشتہ چار برسوں میں 215ایف آئی آر 267 افراد پر درج کی گئیں اور 235ارب روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں76 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہوئی ، ان میں سے پہلی سزا پشاور میں ایک کیس پر ہوئی ہے

ایف بی آر نے منی لانڈرنگ کے 44کیسز کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور کیس عدالتوں میں ہیں

تین برسوں میں منی لانڈرنگ کی 170تحقیقات کی گئیں ہیں ، ایف بی آر نے 640بنک اکائونٹس بھی منجمد کیے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس فیض اللہ کموکا کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کارباری برادری کو انسداد منی لانڈرنگ قانو ن پر تحفظا ت ہیں ، چوری کو منی لانڈرنگ کے ساتھ جوڑنا غلط ہے

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ا یف بی آر ریونیو ایجنسی ہے اور ہمارا بنیادی فوکس اسی پر ہونا چاہیے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ سزائیں زیادہ نہیں ہوئیں لیکن قانون بننے سے خوف پیدا ہوا ہے۔

تازہ ترین