• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کے محدود اختیارات بھی سندھ حکومت لینا چاہتی ہے، عمران اسماعیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میئر کے پاس محدود اختیارات بھی سندھ حکومت اپنے پاس لینا چاہتی ہے، میئر کو ڈمی ہی بنانا ہے تو پھر اسے رکھنے کے تکلف کی کیا ضرورت ہے، ہر حکومت نے کراچی کے ساتھ زیادتی کی ہے، بے اختیار اور ڈمی میئر لانا کراچی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے، غیرقانونی تجاوزات کو تحفظ کا آرڈیننس آفس بند ہونے تک مجھے نہیں ملا تھا، سندھ حکومت کی جانب سے آرڈیننس کا مسودہ آفس آگیا ہے صبح اسے دیکھوں گا، آباد کے ممبران نے ایک آرڈیننس کی کاپی مجھے دی تھی، یہ بات نامناسب ہے کہ کوئی ایسا کمیشن بنایا جائے جسے کسی پر جرمانہ کرنے یا نہ کرنے اور ریگولرائزیشن کی فیس کا تعین کرنے کا اختیار ہو، اس آرڈیننس کے ذریعہ کرپشن اور رشوت میں بہت اضافہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین