• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت کے ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سندھ کے لئے 136 ویزے جاری کر دیئے

نئی دہلی (اے پی پی)پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت کے ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سندھ کے لئے 136 ویزے جاری کر دیئے۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق بھارت کے ہندو یاتریوں کا گروپ 4 سے 15 دسمبر 2021ءتک سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شیو اتاری ست گرو سنت شادارم صاحب کے 313 ویں جنم دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ شادانی دربار تین سو سال سے زائد پرانا مندر ہے جو دنیا بھر سے ہندوں کے لئے مقدس مقام ہے۔ یہ مندر سنت شادارم صاحب نے 1786ءمیں تعمیر کیا تھا جو 1708ءمیں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ءکے پاکستان ۔

تازہ ترین