اسلام آباد ،کوہستان (نمائندہ جنگ، نیوزایجنسیز) مسلم لیگ ن کےسینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ نواز شریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی آج سارا ملک باخبر ہوچکا ہے ،2018 کا الیکشن چوری، عوام پر نااہل حکومت مسلط کی گئی ،تمام مسائل کاحل آزادانہ اورشفاف انتخابات، مسلم لیگ نے ملک ترقی کے راستے پر ڈالا تھا ،پاکستان کو درپیش تمام مسائل کی جڑ غیر منتخب حکومت کا مسلط کرنا ہے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہے، 2018 کے الیکشن میں موجودہ حکومت کو کیسے لایا گیا سب کو پتہ ہے، اگر نواز شریف کا راستہ نہ روکا جاتا تو آج ملک ترقی یافتہ ہوتا، دورہ کوہستان کے دوران داسو کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔