• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کا الزام، ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان و ڈائریکٹر چوہدری نعیم اعجاز ، فہیم اعجاز ، قاضی خالد ، محمد جبار ،اظہر محمود ،قمر ، اظہر اقبال ، محمد شفیق اور دیگر 30 نامعلوم افراد کیخلاف زیر دفعہ 395، 506، 324، 325، 148، 149،186ت پ، اورموبائل فون اور ہتھکڑیاں چھیننے کے الزام میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزموں پر گرفتار ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے الزام ہے۔ سی پی او نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم مقرر کر دی ہے۔
تازہ ترین