• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر عام ہڑتال کا فیصلہ

پشاور( نمائندہ خصوصی ) مزدوروں کی طرف سے ملک بھر میں مہنگائی وبے روزگاری کیخلاف اعلان جنگ کردیاگیا ہے مزدوروں کی اجرتوں میں اضافے مستقل روزگار کے حصول نجکاری جبری برطرفیوں اور ٹھکیداری کے خاتمے کیلئے ملک گیر عام ہڑتال کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ریڈ ورکرز فرنٹ کی طرف سے 4دسمبر کو صبح دس بجے بختیار لیبر ہال نسبت روڈ لاہور میں مزدوروں کامرکز ی کنونشن طلب کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں مزدور کنونشن ہوا جس میں مرکزی مزدور کنونشن میں شرکت کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اس موقع پر مزدوروں کی طرف سے آئی ایم ایف مردہ باد سرمایہ داری مردہ باد اور مہنگائی نامنظور کے نعرے لگائے گئے ۔
تازہ ترین